سمریاواں، سنت کبیر نگر
(محمد رضوان ندوی )
مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن سمریاواں سنت کبیر نگر یوپی کے سابق طالب علم مولانا سلمان عارفی ندوی کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طرف سے عربی زبان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر والدین، اساتذہ، احباب اور متعلقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہر طرف سے انھیں مبارک باد اور دعائیں مل رہی ہیں، ان کے محسن استاد مولانا منیر احمد ندوی مہتمم مدرسہ اور سابق صدر مدرس مولانا محمد رضوان ندوی، موجودہ صدر مدرس مولانا غفران احمد ندوی، مفتی محمد عاصم ندوی، مفتی نجم الہدی قاسمی سمیت دیگر اساتذہ اورساتھیوں نے اس غیر معمولی کامیابی پر ان کو مبارک باد پیش کیا اور خوشی ومسرت کا اظہار کیا ہے،
جے این یو کے ریسرچ اسکالر سلمان عارفی ندوی کو مرکز برائے عربی وافریقی مطالعات ،جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طرف سے عربی زبان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ،ان کے ریسرچ کا عنوان ادب اطفال میں عالمی تنظیم "رابطہ ادب اسلامی کی خدمات” تھا، عالمی تنظیم برائے ادب اسلامی کی سنگ بنیاد ملک کے معروف ومشہور عالم دین، عربی زبان وادب کے شاہکار مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے رکھا تھا ،اس عالمی تنظیم سے دنیا بھر کے اسکالر خصوصا عرب ممالک کے بے شمار ادباء وشعراء منسلک ہوئے اور اسلامی نشر واشاعت میں غیر معمولی خدمات انجام دی، واضح رہے کہ ریسرچ اسکالر سلمان عارفی ندوی نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل کی نگرانی میں مکمل کیا.

مادر علمی مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن، شاخ دار العلوم ندوۃ العلماء، سیمریاواں، کے مشفق اساتذہ، طلبہ و اراکین کا بے حد ممنون ومشکور ہوں، آج اس منزل کی بازیابی آپ حضرات کی قربانیوں اور دعاؤں کا ثمرہ ہے.
دعاؤں کا طالب
سلمان عارفی