بیدر۔ 14؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ریاست کرناٹک کے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان نے قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار ارلی کی والدہ سمترا بائی ارلی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمترا بائی کی سڑک حادثے میں موت سے مجھے صدمہ پہنچا ہے۔میری دعا ہے کہ ارلی کی والدہ کی روح کو سکون پہنچے اور لواحقین میں یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت پید اہو۔واضح رہے کہ کل شام ایک سڑک حادثہ میں گلبرگہ میں ایم ایل سی ارلی کی والدہ کاجائے حادثہ پر ہی دیہانت ہوگیاتھا۔ وہ 77برس کی تھیں۔ آج 3؍بجے دن ان کی
آخری رسومات ہلی کھیڑ(بی) تعلقہ ہمناآبادمیں ادا کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے