میرؔبیدری، کرناٹک

ہیں انساں یہ سارے ، ہمارے نبیؐ کے
نبیؐ ان پہ شیدا، دُلارے نبیؐ کے

خداتم کو بھی بخشے نعمت یہ اپنی
جوملنے لگے ہیں اِشارے نبیؐ کے

مری خوش نصیبی کہ یہ زندگانی
گزرنے لگی ہے سہارے نبیؐ کے

ملی ہیں جنہیں جنتیں، وہ سبھی ہیں
ہمارے نبیؐ کے، ہمارے نبیؐ کے

انھیں ہم صحابہؓ کہا کرتے ہیں میرؔ
کہو تم ’’وہ سب ہیں ستارے نبیؐ کے‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے