مہراج گنج: رجب کا مہینہ برائیوں کو ترک کرنے کے لئے ہے، شعبان المعظم نیکیوں کوجمع کرنے کے لئے اور رمضان المبارک صدق ارادت اور باطنی صفائی کے لئے۔ رجب میں نیکیاں دوگنی ہوتی ہیں اور شعبان میں برائیاں دور ہوتی ہیں، رمضان میں اللہ تعالیٰ کی کرامات کا ظہور ہوتا ہے۔ ماہ رجب نیکی میں آگے بڑھنے والوں کا مہینہ ہے، شعبان نیکی میں متوسطہ چلنے والوں کا مہینہ ہے اور رمضان گنہگاروں کی بخشش کے لئے ہے۔ رجب المرجب اللہ کا مہینہ ہے، شعبان رسول اللہ کا مہینہ ہے جبکہ رمضان امتیوں کا مہینہ ہے۔
مذکورہ باتین جامعہ عربیہ صادقیہ لوہیا نگر شہر مہراج گنج کے ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے کہیں اور عوام و خواص سے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور عبادت و ریاضت میں پیش پیش رہنے کی تررغیب دلائی ہے۔
