مارپیٹ کیا اورگالیاں دیں، جے شری رام بولنے پر کیا گیا مجبور، 4 افراد گرفتار
منااکھیلی۔ 23؍جنوری (عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے ہمناآباد مستقر پر ایک درشن ولد لکشمن کٹی منی ، ساکن ودیاتھر ، قریہ ہونس گیراتعلقہ ہمناآباد، رام ایند راج کالج کے پی یوسی سال دوم کے 17 سالہ ایس سی (دلت) طالب علم پر چار نوجوانوں نے بھگوان رام اور ہنومان کی بے حرمتی کا الزام لگاتے ہوئے 22؍جنوری کو 12 بجے کے بعد تھیرمیدان ہمناآباد میں اس کا موبائل کھینچ کراس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس پر حملہ کیا۔ اور آٹو میں ڈال کرہنومان مندر لے گئے۔ جہاں جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہوئے بھگوان ہنومان کے پاؤں پڑنے کاحکم دیاگیا، جوطالب علم کواس کی مرضی کے خلاف ماننا پڑا ۔
طالب علم کی ذات کے علاوہ دیگر حوالوں سے بھی اس کو گالیاں دیں، جس کی بنا پر20 سالہ ابھیشیک، رتیش ریڈی ، 26 سالہ سنیل ریڈی اور25 سالہ ابھیشیک تیلنگ (چاروں مقامی) پرہمناآباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ 18/2024 درج کرتے ہوئے دفعہ 506 ,504 ,323 ,341 کے ساتھ 34 آئی پی سی اور ایس سی ؍ایس ٹی دفعات کے تحت پی ایس آئی ہنمنت اپا نے سرکل گروپاٹل ، اور ڈی ایس پی نامدیو کی رہنمائی میں مذکورہ چاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آگے کی تفتیش جاری ہے۔
یہ اطلاع پولیس ذرائع نے دی ہے۔ اوربتایا ہے کہ 22؍جنوری کے واقعہ کی اطلاع 23؍جنوری کی 3:30 بجے پولیس کو دی گئی اور پولیس نے ایف آئی آر درج کر فوری کاروائی کیا۔
