ہمناآباد23 جنوری (محمد جاوید احمد): آج بروز منگل شری ویر بھدریشور ڈرئنگ کالج میں سوگرام گرام پنچایت منتخب خواتین نمائندگان اسوسی ایشن اور ہمناآباد و بسوا کلیان تعلقہ کی خواتین گرام پنچایت ممبران و دی ہنگر پروجیکٹ کے اشتراک سے خصوصی اجلاس عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثت سے ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل نے پروگرام کا آغاز کیا اور خطاب فرمایا۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین موجودہ دور میں باورچی خانہ تک محدود نہیں ہیں بلکہ آج کے دور میں تمام شعبہ حیات سے وابستہ ہیں۔ جب جب عورتیں ترقی کرتی ہیں تب دنیا ترقی کرتی ہے موجودہ دور میں خواتین ہندوستان کی حکو مت کے مختلف سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں جنمیں صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور لوک سبھا کی اسپیکر بھی شامل رہی ہیں ہماری کانگریس حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے گرہا لکشمی، شکتی یوجنا جیسی 5 گا رنٹی اسکیمس نافذ کی ہیں۔
اس موقع پر دی ہنگر سکریٹری مسٹر ویدامنی، مسٹر سوما سیکھا پروگرام آ فیسر بنگلور، شری اکماں نائب صدر سوگرام سنگھ بسوا کلیان، شری للیتا کو آرڈینیٹر کے علاوہ دی ہنگر پراجکیٹ معاونین اور گرام پنچایت خواتین صدر ہمناآباد و بسوا کلیان تعلقہ نائب صدر کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
