ڈاکٹر ماجد داغی کے بشمول 8 اردو شعراء مدعو
بیدر(محمدیوسف رحیم بیدری): محترمہ پرمیلا پاٹل بیبلی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ راشٹریہ کوی پردیپ کی 109 ویں سالگرہ کے خوش گوار موقع پر (جن کا مشہور غیر فلمی گیت ‘اے میرے وطن کے لوگو ذرا آنکھ میں بھر لو پانی’ جسے بلبلِ ہند محترمہ لتا منگیشکر نے گایا ہے۔) شری امبا بھوانی آرٹ اینڈ لٹریچر اسوسی ایشن کلبرگی کے زیرِ اہتمام بتاریخ 6/ فروری 2024ء بوقت شام 6 بجے بمقام کرناٹک ہندی پرچار سبھا سیڑم روڈ کلبرگی میں بصدارت شری سنیل چودھری صدر شری امباوانی آرٹ اینڈ ساہتیہ سنگھ ایک عظیم الشان ہمہ لسانی مشاعرہ منعقد ہے۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس یادگار عظیم الشان مشاعرہ میں شری کرنل پرلاد کلکرنی (ریٹائرڈ) او آئی سی، ای سی ایچ ایس پی سی گلبرگہ، شری بھوانی سنگھ ٹھاکر سابق صدر ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن، ممتاز شاعر و نغمہ نگار جناب نورالدین نور اور جناب سنگمیش ہیرے مٹھ ریجنل ڈائریکٹر، کے آر ایم یونیورسٹی ریجنل ہیڈ آفس کلبرگی بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے اور مدعو شعرائے کرام میں (1) ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ،( 2) سی ایس مالی پاٹل، 3) محترمہ منگلا وی کپرے،( 4) بھیم راؤ ہیمنور، (5) شکنتلا پاٹل ٹیکسٹائل،( 6) شیویا مٹھ پتی،(7) جناب مسعود علی تمنا، (8) رمیش بی یلاگی، (9) محترمہ شوبھا رام درگا، (10) جناب مبین احمد،(11) شری روی کمار ہوگار،( 12) ناگ ناتھ شنکر راؤ بھنڈے، (13) ریشما ایس ہوسمنی،( 14) ڈاکٹر عتیق اجمل، (15) محترمہ بسما سجنا،( 16) جناب راجندر یڈکی، (17) کمار پریتم شریشیل جی، (18) جناب صادق کرمانی،(19) محترمہ امبوجا مالکھیڈکر،(20) شری سدھرم سرسمبی،(21) محترمہ سنگما دھمروکر،(22) محترمہ رینوکا شری کانت، (23) جناب مختار احمد دکنی،( 24) شری ویر بھدرپا گرومٹکل،( 25) محترمہ شانتا پستا پورہ، (26) محترمہ انسویا بائی ناگنالی،( 27) جناب راشد ریاض،( 28) محترمہ ملاما کلاگی،(29) محترمہ کویتا کاولے،( 30) محترمہ شکنتلا سونارا،(31) جناب وجے کمار چودھری، (32) جناب ساگر واگھمارے،( 33) محترمہ پرمیلا پاٹل( 34) ڈاکٹر سید عارف مرشد اور (35) شری رینوکاچاریہ ستورمٹھ شرکت کریں گے۔
اس موقع پر راشٹریہ کوی پردیپ کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی پر لکھے گیت بھی ساز پر پیش کئے جائیں گے۔ کنوینرشری روی بیراجدار اور بھاگیہ شری مٹھ پتی نے ادب نواز خواتین و حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
