محمد خالد ندوی
چیف ایڈیٹر ماہانہ مجلہ النور مدھولیا نیپال
استاد نورالعلوم مدھولیا نیپال
مولانا مرحوم سالک بستوی صاحب کے انتقال کی خبر موصول ہوئی، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم بڑے نیک، نرم طبیعت بااخلاق مشہورعالمِ دین تھے۔ ایک بار ان کے مدرسہ میں ملاقات ہوئی ہے، مولانا بڑے مشہور شاعر تھے اور ساتھ ساتھ جمیعت اہلحدیث کے رکن تھے، آپ کے مدرسہ میں صحافی مولانا ابوالکلام الکلام آزاد کے ساتھ جانا ہوا ہے، آپ نے ضلع سدھارتھ نگر کے ایک گاؤں میں مدرسہ بنایا ہے، جس میں بنین وبنات دونوں شعبہ چلتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مساجد کی تعمیرات کام کراتے تھے، مہراج گنج کے ضلع میں بھی کئی مساجد کا کام کرایا ہے۔ کوہر گڈی کی نئی مسجد آپ ہی تعمیر کرائی ہے۔
اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرماۓ ، پسماندہ گان ومتعلقین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
للہ ما اخذ ولہ ما أعطی وکل شیء عندہ بأجل مسمی فلتصبر فلتحتسب ۔
اللہم اغفر لہ وارحمہ وعافہ وعاف عنہ و اکرم نزلہ ووسع مدخلہ وأدخلہ فسیح جناتک یا ارحم الراحمین۔
