مورخہ ۳ فروری ۲۰۲۴ بروز سنیچر کو حافظ و قاری سید کاشف قمر ہاشمی ابنِ سید عرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) نے جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ سے قرآن کریم کی قرأت کی سند حاصل کیا الحمدللہ۔
صوبہ اترپردیش مشرق کے ضلع سدھارتھ نگر تحصیل ڈومریاگنج کے مشہور و معروف گاؤں بھروٹھیا مستحکم کے عزیزم سید کاشف قمر ہاشمی سلمہ نے مدرسہ انوارالاسلام مہوا بسم اللہ خاں تحصیل اترولہ ضلع بلرامپور سے حفظ مکمل کیا نیز امسال ضلع باندہ اترپردیش کے عالمی شہرت یافتہ اسلامی ممتاز ادارہ جامعہ عربیہ ہتھورا سے قرأت قرآن مجید کی سند حاصل کرکے پیارے گاؤں بھروٹھیا مستحکم کے نام کے ساتھ ضلع سدھارتھ نگر اترپردیش مشرق کا نام بھی روشن کیا۔

اس مبارک موقع پر قرآن مجید کی اس پُر سعید تقریب میں ضلع سدھارتھ نگر سے ان کے والدِ محترم سید عرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) اپنے پیارے دوست مولانا وارث علی قاسمی کے ساتھ اپنے پیارے والد حافظ سید نورالہدی ہاشمی (حافظ جی) و والدہ کی دعاؤں سے تقریباً ۴۰۰ چار سو کلومیٹر موٹر سائیکل سفر طے کرکے شامل ہوئے جہاں جامعہ عربیہ ہتھورا کے صدر دروازے پر حضرات اساتذہ کرام و طلباء اسلام نے پرتپاک انداز میں مبلغ کے شایانِ شان استقبال کیا۔
دستار بندی بدست جامعہ عربیہ ہتھورا ضلع باندہ کے شیخ الحدیث و صدر مفتی حضرت مولانا مفتی سید محمد عبیداللہ الاسعدی و حضرت مولانا عتیق الرحمن قاسمی بہرائچی ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ ہتھورا کے مبارک ہاتھوں سے جامعہ عربیہ ہتھورا کے اساتذہ کرام و طلباء اسلام کے سامنے ہوئی۔
اس قرآنی پروگرام میں قاری قرآن کے استاذ حافظ و قاری شریف احمد ثاقبی صاحب حضرت مولانا مسرت صاحب استاذ جامعہ حافظ و قاری سعید احمد صاحب و قاری قرآن کے چھوٹے بھائی عزیزم سید ثاقب ثمر ہاشمی (Doctor Hashmi) سلمہ و جملہ اساتذہ طلباء و علاقہ دیار کے ہزاروں احباب نے شرکت کی۔
