بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علماء کرام اور تمام ہی عوام وخواص کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ بلبل نیپال مولانا عبدالرحیم امجد نیپالی رحمہ اللہ ساکن پڑریا، روپندیہی، نیپال کی رفیقہ حیات آج مورخہ: 10فروری بروز سنیچر بقضائے الہی اس دارفانی سے رحلت فرما گئی ہیں۔

انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه۔

موصوفہ صوم صلاة کی پابند اور خلیق وملنسار تھیں۔موصوفہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج مورخہ: 10/2/24 بروز سنیچر بعد نمازِ عصر بہ وقت پانچ بجے شام ان کے آبائی گاؤں پڑریاکے قبرستان میں ادا کی گئی۔

اللہ تعالی موصوفہ کی نیکیوں اور طاعات و عبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے، آمين۔

قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے- إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔ اللهم اغفر لها وارحمها واسكنها فسيح جناته والهم أهلها وذويها الصبر والسلوان۔

 

طالب دعا اور شریکِ غم

وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی

10/2/24

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے