2 طلبہ کو حافظ قرآن بننے کا شرف ہوا حاصل۔

اٹوا، سدھارتھ نگر(نمائندہ): اٹوا نگر پنچایت ضلع سدھارتھ نگر میں واقع معروف و مشہور دینی، تعلیمی و تربیتی ادارہ جامعہ اتحاد ملت کی مسجد میں حافظ قرآن ہونے والوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت محفل سجائی گئی۔

جس میں جامعہ کے استاذ حافظ حمید اللہ خیری نے حفاظ کے حفظ کی تکمیل کرائی۔ اس موقع پر حفاظ کو گرانقدر انعامات و دستار سے بھی نوازا گیا ہے۔ تکمیل حفظ قرآن کریم کے مبارک موقع پر صدارت مولانا عبدالستار سراجی، نظامت حافظ شفیع اللہ اتحادی کے سرپرستی میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ پروگرام منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز حافظ بشیر اختر عبدالعلی کی خوش الحان تلاوت سے ہوا۔ ساجد امین و اسماعیل مبارک نے حمد باری تعالی و بارگاہ رسالت میں گلہاۓ نعت پڑھی۔ اس کے بعد مولانا عبدالستار صاحب سراجی نے قرآن کی عظمت اور حفاظ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ ان کے بعد جامعہ اتحاد ملت کے ناظم مولانا ریاض الدین صاحب مدنی نے حفاظ کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ قرآن کریم کی تلاوت اور اس پر عمل کی ضرورت پر مفید نصائح سے نوازا۔

جن حفاظ نے قرآن کریم مکمل کی ہے ان میں ابو ایوب، ابوھریرہ، سرفراض احمد، محمد مرتضی کے نام شامل ہیں۔

صدر جامعہ مولانا محمد مسلم سراجی، مولانا عبدالستار سراجی، مولانا ریاض الدین مدنی، حافظ حمید اللہ خیری، مولانا شمش الھدی جامعی نے بچوں کے سروں پر پگڑی باندھ کر انعامات سے نوازا۔ صدر جامعہ مولانا مسلم سراجی کی دعا کے ساتھ قبل از عشاء جلسہ اختتام کو پہونچا۔

اس موقع پر کئی علماء و ذمہ داران موجود تھے۔ اس کے علاوہ جامعہ اتحاد ملت کے سابق استاد حافظ ہشام، مولانا حفیظ اللہ اثری، ماسٹر اکرام، ڈاکٹر اطہر کمال رئیس احمد انٹر کالج، منا ٹرالی، مولانا کلیم اللہ عالیاوی و دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے