سدھارتھ نگر: پچھلے دو دنوں سے چلنے والے پولیس بھرتی امتحان میں جہاں ضلعے میں مختلف ضلعوں سے آئے ہوئے سینکڑوں لوگ امتحان دے رہے تھے، وہیں مختلف اسکولوں میں بنائے گے سنٹروں پر پولیس بھی پوری طرح سے چوکس تھی۔ باوجود اس کے خبر لکھے جانے تک کل 10 افراد ایسے گرفتار کیے گئے جو دوسروں کے نام پر امتحان دے رہے تھے۔
سنیچر کو ہونے والے امتحان میں مختلف سینٹروں سے کل نو لوگ پکڑے گئے اور اتوار کے امتحان میں برڈپور سدھارتھ مہاودیالے سے ایک فرضی کینڈیڈیٹ کو پکڑا گیا ۔ پولیس ان سب کو گرفتار کر ان سے پوچھ تاچھ میں لگی ہوئی ہے کہ کہیں ان کے پیچھے کسی بڑے ریکٹ کا ہاتھ تو نہیں ہے۔ پکڑے گئے افراد اتر پردیش کے مختلف ضلعوں کے علاوہ بہار کے بھی باشندے بتائے جا رہے ہیں۔ جو دوسرے کے نام پر یہاں امتحان دے رہے تھے، لیکن امتحان کے دوران سختی سے جانچ کئے جانے پر یہ افراد گرفتار کے گے، جنہیں حراست میں لے کر مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
