سہارنپور(احمد رضا): تاریخ سیتا پور نے ریاست کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہل علم حضرات کے درمیان ہلچل مچادی ہے اس تاریخی کتاب میں جس سادگی اور حکمت کے ساتھ تاریخی شہر سیتاپور کے علمی، ادبی، سیاسی، معاشرتی، تاریخی اور مجاہدین آزادی کے حالات قلمبند کرتے ہوئے ضلع کی جغرافیائی، ماحولیاتی تفصیلات اور واقعاتی تجربات، قدرتی آفات، ندیوں، نالوں، مساجد، منادر، امام باڑوں اور کھنڈر میں تبدیل پرانی تاریخی عمارتوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ ہر زاوئے سے لائق تحسین کارکردگی ہے، میں اس اہم ترین تاریخی کتاب کی اشاعت اور ترتیب پر مصنف کتاب لائق تحسین شخصیت سید حیدر علی جعفری ایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اوران کی کاوشوں اور ہنرمندی کی دل سےقدر کرتا ہوں رسم اجراء کے موقعے پر مشہور محقق اور دانشور پروفیسر علی خان راجہ آف محمود آباد نے اپنے پر اثر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معروف ادبی تنظیم ہندی سبھا کے ہال میں رسم اجراء کی یہ پر نور تقریب کافی عرصے تک یاد رہے گی۔
اس موقع پر راجہ آف محمود آباد پروفیسر علی خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو موبائل کے بجائے کتابی اور تحقیقاتی دنیا سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ مطالعہ کی ترغیب دیجائے تو یہ عمل انکے لئے آکسیجن ثابت ہو گا آپنے کہا کہ نسل نو کو اپنی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے آپ نے کہا کہ ایسے پرآشوب ماحول میں اس طرح کی کتابوں کی بہت سخت ضرورت ہے، جس سے ایک اچھا معاشرہ تشکیل پا سکے، اور نسل نو اپنی تاریخ اور اپنی تہذیب و ثقافت سے منسلک رہ سکے، میرے لیے قابلِ صد احترام ہیں جناب حیدر علی جعفری ایڈوکیٹ جنھوں نے ایسا عظیم کارنامہ انجام دیا جو ہر اعتبار سے لائق ستائش ھے، پروفیسر علی خان راجہ محمود آباد آجکی پر رونق تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرخطاب کرتے ہوئے بہت قیمتی باتیں بتاتے ہوئے قرآن کریم کی آیات ، وید ، پران اور گیتا کے شلوکوں کے حوالوں سے حاضرین محفل کو باخبر کیا ! اس دوران کتاب کا تعارف مشہور صحافی اور سماجی شخصیت مفتی خبیر ندوی کے ذریعے کیا گیا جبکہ مصنف کتاب حیدر علی جعفری صاحب نے وجہ تالیف پر تفصیلات بیان کیں، اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور ہردلعزیز رہنما جناب ظفر علی نقوی، سابق ایم ایل سی ہریش باجپئی مہمان ذی وقار کے طور پر موجود رہے،
رسم اجراء تقریب کے موقع پر کتاب کی اہمیت اور اس کی افادیت پر مہمان خصوصی علی خان، ظفر علی نقوی، کے علاوہ جناب مست حفیظ رحمانی، مفتی محمد خبیر ندوی علیگ، کانگریس رہنما ہریش باجپئی، سابق نگر پالیکا چیئرمین جناب آشیش مشرا، ہندی سبھا کے جنرل سیکرٹری رجنیش مشرا، ممتاز سماجی کارکن اور انکم ٹیکس کے سینیئر ایڈوکیٹ جناب ایاز ایوبی ایڈووکیٹ، جناب مست حفیظ رحمانی، زرتاب حیدر جعفری، سنی بیگ، آرادھیہ شکلا وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،، پروگرام کی نظامت ہندی سبھا کے صدر آشیش مشرا نے کی۔
اس موقع پر ضیاء رحمانی، منظر رضوی،خوشتر رحمانی وغیرہ بڑی تعداد میں شہر کے معززین شامل رہے، کتاب کی رسم اجرا کا منظر نامہ عالم دین مولانا مفتی خبیر ندوی نے پیش کیا اس اہم کتاب کے اجراء کے موقعے پر مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالم دین مولانا محمد مفتی خبیر ندوی نے کہا کہ میں اس کی ترتیب پر مصنف کتاب محترم عالی جناب سید حیدر علی جعفری ایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورانکی کاوشوں اور ہنرمندی کی دل سے قدر کرتاہوں۔
