نماز جنازہ کل 26 فروری 2024 بروز سوموار بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

ڈومریاگنج(سدھارتھ نگر): انتہائی رنج وغم اور افسوس کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جارہی ہے کہ محترم جناب ڈاکٹر عبدالمجید فلاحی صاحب (رکن جماعت اسلامی و سابق امیر مقامی ڈومریاگنج) سدھارتھ نگر کا آج 25 فروری بروز اتوار انتقال ہو گیا ہے۔ انا لله وانا اليه راجعون! اللہم اغفر لہ وارحمہ و عافہ واعف عنہ.

موصوف صوم و صلوٰۃ کے پابند، نہایت خاکسار، خلیق و ملنسار اور نرم طبعیت کے مالک تھے۔ دعوتی میدان میں آپ کی اچھی کارکردگی رہی ہے – دعا ہے کہ اللہ تعالی موصوف کو جنت الفردوس میں جگہ دے، ان کی بشری لغزشوں کو معاف فرمائے، حسنات کو قبول کرے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین تقبل یارب العالمین۔

مذکورہ اطلاع امیر مقامی ڈومریاگنج، سدھارتھ نگر محمد نسیم نذیر نے دی ہے۔ نیز جماعت اسلامی ہند علاقہ سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا عبیداللہ فیضی نے بتایا کہ مولانا مرحوم کی نماز جنازہ کل 26 فروری 2024 بروز سوموار بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ انھوں نے قرب وجوار کے لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے