بسواکلیان۔ 6؍مارچ (نعیم الدین چابکسوار): کے پی سی سی رکن اور کانگریس پارٹی کے قائد جناب دھن راج تالمپلی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سدرامیا کرناٹک کوترقی کی جانب لے جارہے ہیں۔ اور کانگریس پارٹی سے ریاست کے تمام طبقات مطمئن ہیں۔ موصوف نے بتایاکہ کل 7؍مارچ کو وزیراعلیٰ سدرامیا بسونا کی کرم بھومی بسواکلیان پہنچ رہے ہیں۔ اسلئے ان کی تشریف آوری ہورہی ہے کہ انھوں نے اور کانگریس پارٹی نے لنگایت مذہب کے دھرم گرو بسونا کو حکومتی سطح پر کرناٹک کے’’ ثقافتی سفیر ‘‘قرار دیاہے جس پر ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ اس تقریب میں سبھی لوگ شریک ہوں ۔ میری تمام طبقات سے گزارش ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے