بیدر۔ 8؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): آج عالمی یوم خواتین (8؍مارچ) کے موقع پر ریاستی حکومت کی پانچ گارنٹی اسکیموں کی تشہیر کے لئے ایک جاتھا کو بس اسٹائنڈ بیدر کے قریب ہری جھنڈی دکھائی۔ ایم ایل سی جناب اروند کمار ارلی نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ ان کے ساتھ محمد غوث چیرمین بلدیہ بھی موجود تھے۔جناب اروند کمار ارلی ایم ایل سی نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک حکومت کی پانچ گارنٹی اسکیمات نے پورے ملک کو متاثر کیاہے۔آج وزیراعظم مودی بھی گیارنٹی اسکیمات کی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ موصوف نے یوم خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ریاستی کانگریس حکومت نے خواتین کو مفت بس اور ماہانہ 2؍ہزار روپئے جاری کرتے ہوئے ان کے حق میں اس قدر بڑا قدم اٹھایا ہے کہ تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا‘‘ .
اس موقع پر جاتھا کی ٹیم نے ہرے اور بھگوا لباس میں مائیک پر مختلف قسم کی گائیکی کے ذریعہ پانچ گارنٹیوں کے بارے میں بتایا اور ریاست کی کانگریس حکومت کے اس اقدام کو عوام تک پہنچانے کا عزم کیا۔
