سمریاواں، سنت کبیر نگر:

سماج وادی پارٹی ریاستی اقلیتی سیل کے سابق جنرل سکریٹری ضلع پنچایت ممبر محمد احمد کی والدہ کے انتقال پر علاقہ کے لوگوں نے غم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کی صبح ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی علاقہ کے لوگوں نے غم کا اظہار کیا، محمد احمد کے گھر پہنچے اور تسلی دی۔ شام 3 بجے گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا دیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

اس موقع پر سابق ایم ایل اے افسر یو احمد، مشہور عالم چودھری، دگ وجئے نارائن جئے چوبے، سبودھ یادو، منیر حسن چودھری، شعیب احمد ندوی، جمال احمد، مجیب اللہ پرنسپل، انعام اللہ، ابوبکر، مولانا عتیق اثر ندوی، سید فیروز اشرف، ظفیر علی کرخی، محمد اعظم، اعجاز احمد کرخی، ابرار احمد پردھان، وکیل احمد، محمد مکرم ایڈووکیٹ، شبیر احمد، فیضان احمد، فضیل احمد ندوی، محمد رضوان ندوی، مقصود ندوی، شمیم احمد رانا، عبدالعظیم ندوی، فیروز احمد، منور خان، ظہیر احمد، رضوان منیر، کے علاوہ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں علاقہ کی عوام اساتذہ، منیجر، گاؤں کے پردھان، بی ڈی سی ممبران، صحافی، مختلف جماعتوں کے رہنما اور خیر خواہ موجود تھے۔ سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے