بیدر۔ 14؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر تعلقہ کے علی امبر گاؤں کی منگلا مہیلا دیہی ترقیاتی تنظیم اور ریاستی ایوارڈ یافتہ کماری منگلا مرکلے کو کتور رانی چنما ایوارڈ سے نوازا گیا۔خواتین اور اطفال کی ترقی کے محکمہ کی جانب سے، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر لکشمی ہیبالکر نے کماری منگلا مرکلے کو کتور رانی چنما ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ناگ لکشمی، ریاستی خواتین ترقیاتی کارپوریشن کی چیئرپرسن پدماوتی، چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی چیئرپرسن کے۔ ناگنا گوڈا، محکمہ کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔
کرناٹک ہیومن رائٹس اینڈ اینٹی کرپشن کمیٹی کے ضلع صدر سنگمیشبھاوی دوڈی نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند ہے کہ کسی کی حمایت کے بغیر اپنی خود اعتمادی اور اصلیت کے ساتھ وہ آگے آئی ہیں اور  اس ایوارڈ کے وصول کنندہ ہونے کی وجہ سیہمارے گاؤں اور ضلع کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے