لکھنؤ: زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل فاؤنڈیشن لکھنؤ جو گزشتہ دو سالوں سے لکھنؤ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سماجی خدمات انجام دے رہا ہے، اس رمضان میں بھی فاؤنڈیشن کی طرف سے 400 ضرورت مند خاندانوں کو رمضان کٹ پہنچائی گئی ہے۔ رمضان کے مہینے میں روزے داروں کو روزہ کھولنے اور افطاری کرنے میں کوئی دقت و پریشانی نہ ہو اس کے لئے زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل فاؤنڈیشن لکھنؤ رمضان کٹ ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔
فاؤنڈیشن کے سکریٹری مولانا زبیر ملک فلاحی نے بتایا کہ زکوۃ اینڈ چیرٹیبل فاؤنڈیشن مشہور علماء و دانشوران کی تحریک کا نتیجہ ہے، فاؤنڈیشن کا مقصد معاشی، سماجی اور تعلیمی حیثیت سے پچھڑے طبقات کی ترقی اور لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے، رمضان کے مہینے میں ہم خاص طور سے رمضان کٹ اور افطار پیکٹ تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں، اب تک ہم نے 400 خاندانوں کو رمضان کٹ اور 1450 افطار پیکٹ تقسیم کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمدردوں اور بہی خواہوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکیں۔
مذکورہ اطلاع زکوۃ اینڈ چیرٹیبل فاؤنڈیشن لکھنو کے شعبہ رابطہ عامہ کے ذریعے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
