• باعث تعظیم عرس شہید راہ مدینہ کے انتظامات مکمل!
  • عالم دین مولانا سید معین میاں بزرگوں کی یادیں دلوں کو رمق اور تازگی بخشتی ہیں! عاشق رسول الحاج محمد سعید نوری

سہارنپور( احمد رضا): اس جملہ میں شک و شبہ کر نے کی قطعی گنجائش نہیں کہ اللہ رب العزت کے ولی صرفِ صاحب مزار ہیں مزارات تک محدود ہیں سچّائی یہ ہے کہ اللہ کے ولیوں کے لئے پورا عالم عبور کر نا کچھ بھی مشکل کام نہیں اللہ رب العالمین کے نیک اور معتبر بندے صرفِ اور صرفِ ہم دنیا والوں سے پردہ کرتے ہیں مسلم اسکالر ظفرالدین رضوی نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی عاشقان رسولﷺ جہاں عالم اسلام کو مبارکباد دینا شروع کرتے ہیں وہیں ملک کی معروف ترین گھنی آبادی ممبئی کی سرزمین پر بسنے والے غلامان حضور شہید راہ مدینہ اپنے محسن و مربی کی یاد منانے کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردیتے ہیں الحمداللہ عرس شہید راہ مدینہ کی تیاریاں بھی اس وقت اپنے عروج پر ہیں عروس البلاد ممبئی میں غلامان حضور شہید راہ مدینہ کا جوش و خروش د یکھنے لائق اور روحانی اعتبار سے محسوس کرنے کے قابل ہوتا ہے جیسے جیسے 15/رمضان المبارک کی تاریخ قریب آتی ہےتو ،،*حضور شہید راہ مدینہ علیہ الرحمہ* کے دیوانے اپنے آپ کو نغمات اشرفی سے مزین کرلیتے ہیں کہ ہمارے پیرومرشد کا عرس مقدس ممبئی میں ہونے جارہا ہے!

ظاہر سی بات ہے کہ وہ ایسے شخص کی یاد منانے کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں جس کا مدفن جنت البقیع مدینہ منورہ میں ہے۔یقینا ایسی شخصیت کی یادوں سے فضائیں معطر ہوجاتی ہیں،قلوب و اذہان منور ہوجاتے ہیں،اور کیوں نہ ہو آل نبی اولاد رسول شہزادہ غوث اعظم قطب المشائخ ہمدرد قوم و ملت حضرت علامہ الحاج سید الشاہ انوار اشرف الاشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ عرف حضور مثنیٰ میاں علیہ الرحمۃ والرضوان(شہید راہ مدینہ)ایک ایسی شخصیت کے حامل تھے کہ جن کو عوام وخواص میں یکساں مقبولیت حاصل تھی آپ کی پوری زندگی اللہ و رسول کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزری۔راقم الحروف نے شہزادہ شہید راہ مدینہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضور معین المشائخ حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ مخدوم اشرف کچھوچھہ مقدسہ و صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء سے حضور شہید راہ مدینہ کے عرس کے سلسلے میں ان کی رائے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے برجستہ یہی کہا کہ اس سال ان شاءاللہ ابو جان کا عرس مبارک نہایت ہی شاندار طریقے سے منایا جائے گا کیونکہ ہمارے اور ابو کے مریدین،متوسلین، معتقدین بالخصوص محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم خلیفۂ تاج الشریعہ الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی و سربراہ رضا اکیڈمی ممبئی کی خواہش ہوتی ہے کہ عرس مبارک نہایت ہی دھوم دھام سے منایا جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ لوگ عرس مبارک سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہوں۔لہٰذا اس سال مریدوں کی طرف سے عرس کی تیاریاں خوب زوروں سے چل رہی ہیں۔حضور شہید راہ مدینہ کے چاہنے والے اپنے محسن کے عرس کی تقریبات کی تیاریوں میں دل و جان سے لگے ہوئے ہیں۔اس سال بھی عرس شہید راہ مدینہ نہایت ہی شاندار طریقے سے منانے کی تیاری چل رہی ہیں۔ایسے میں ہم ان باتوں کی طرف بھی اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ سماج کے مجبور و پریشان لوگوں کی مدد و اعانت بھی بھرپور طریقے سے ہو اس لئے ان کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے حتی الامکان ان کی مدد کی جائے ہم سب مسلمانوں کا اخلاقی و ایمانی فریضہ ہے۔ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے شہر میں بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جن کے گھروں میں راشن وغیرہ کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ان کی بھی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔لہٰذا ہم اپنے مریدوں اور ابو جان کے مریدوں اور چاہنے والوں سے یہی گزارش کریں گے کہ عرس شہید راہ مدینہ کے حسین موقع پر ضرورت مندوں یتیموں بیواؤں مریضوں بے سہاروں بے بسوں بیکسوں لاچاروں مدارس اسلامیہ علماء حفاظ مساجد کے اماموں مؤذنوں خادموں کی خوب خدمت و مدد کرکے آل رسول اولاد علی گلشن مخدوم سمناں کے مہکتے پھول حضور شہید راہ مدینہ علیہ الرحمۃ والرضوان کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں التماس عام ہے کہ عروس البلاد ممبئی کی سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور ممبئی میں عرس شہید راہ مدینہ کے موقع پر سبھی قابل احترام غلامان رسول ﷺ سے گزارش ہے کہ عرس شہید راہ مدینہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین کے ساتھ ساتھ نصرت خدا وندی حاصل کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے