بیدر۔27؍ مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): بسواکلیان تعلقہ کے کٹا گاؤں کی رہنے والی نرجلا پرشورام ناٹیکر (20سالہ)دراصل 27-02-2024 کو یہ کہتے ہوئے لاپتہ ہوگئی کہ وہ گھر سے بسواکلیان جاکر آئے گی ۔ لاپتہ لڑکی کا قد 4 فٹ 8 انچ، گول چہرہ، رنگ گندمی، پیلے رنگ کاٹاپ اور سرخ پینٹ پہنی ہوئی ہے، ہندی اور کنڑ بولتی ہے۔ کسی کو بھی لاپتہ لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ قریبی پولیس اسٹیشن یا بیدر کنٹرول روم نمبر: 9480803400، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمناآباد ٹیلی فون نمبر: 9480803422، سرکل انسپکٹر آف پولیس منٹھال سرکل ٹیلی فون نمبر: 9480803438، سے رابطہ کر سکتا ہے بسواکلیان دیہی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے کے لیے سب انسپکٹر آف پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے۔
