وقف بورڈبنگلور نے محمد صفوان الحق عرف کاشف کو صدر اور محمد ایاز الحق کو سکریٹری نامزدکیا

بیدر۔ 27؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): سی ای او کرناٹکا بورڈآف اوقاف کی دستخط سے جاری حکمنامہ کے مطابق اختیار ات دینے سے متعلق سیکشن (g)(2)32 وقف ایکٹ 1995 ترمیم شدہ2013، مع رول 54(1)کرناٹکا وقف رولس 2017کے مطا بق مسجد ابراھیم(سنی) ، چیتہ خانہ ، مین روڈ بیدر کی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ نومنتخب کمیٹی آئندہ تین سال یاپھر دیگر حکمنامہ تک اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی ۔ جس کے صدر جناب محمد صفوان الحق @کاشف ولد محمد جاویدالحق ہوں گے۔ نائب صدر کے لئے جناب محمد یونس ولد محمد یوسف ، سکریڑی کے لئے جناب محمد ایازالحق ولد عبدالحق اور خازن کے لئے جناب محمد اعجاز حسین ولد محمد فاروق الدین کے نام کومنظور ی دی گئی ہے۔

گیارہ افراد کی اس کمیٹی میں عہدیداران کے علاوہ باقی 7اراکین میں جناب محمد منصوراحمد خان ، جناب محمد اظہار الحق ، جناب محمد مقصود احمد خان، جناب شیخ عبدالرحمن ، جناب محمد فہیم الدین ، جناب سید جمیل احمد ہاشمی اور جناب محمد قیوم شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ حکمنامہ KSBA/CMC/52/BDR/2023-24 DATED:18-03-2024ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے