الحاج محمد سعید نوری کا درد بھرا پیغام: فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے عید الفطر سادگی سے منائیں! 
سہارنپور(احمد رضا): رضا اکیڈمی کے سر براہ الحاج محمد سعید نوری کی زیر قیادت اور زیر نگرانی جہاں جہاں بھی اہل ایمان پرکوئی مصیبت یا قدرتی آفت آئی تو آپکا وفد ہر ممکن مدد لیکر وہاں حاضر ہوا اسی طرح سے ترکی میں آئے خطرناک ترین زلزلہ کے متاثریں کی بھر پور مدد کے لئے آپ رضا اکیڈمی کے زمہ دار وہاں پہنچ گئے اور متاثریں کی اپنے ہاتھوں سے مدد کی آج بھی اہل فلسطین کی مدد کے لئے رضا اکیڈمی کے سبھی زمہ دار پیشِ پیش ہیں عالم دین امام و خطیب ظفر رضوی اور محمد عارف رضوی سیکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی نے پریس کو جاری بیان میں کہا کہ فلسطین بالخصوص غزہ کے مسلمانوں کی حالت زار خون کے آنسو رلاتی ہے جہاں لگاتار چھ ماہ سے 15 ہزار  معصوم بچوں سمیت 35 ہزار مرد و خواتین اب تک ظالم و خونی اسرائیل کے حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن افسوس صہیونی ریاست کے خلاف عالمی برادری نے زبانی خرچ کے علاوہ کچھ بھی موثر اقدامات نہیں کئے جس سے ہر روز سیکڑوں فلسطینی لقمہ اجل بنتے  جا رہے ہیں  30 لا کھ  سے زیادہ افراد کھلے آسمان کے نیچے بھوک و پیاس سے تڑپ رہے ہیں ظالم جابر اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث امدادی  سامان کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے جو کہ کھلی ہوئی فرعونیت اور شدت پسند ا نہ دادا گیری ہے ! افسوس اس بات کا ہی اپاہچ  اور طاقت سے معزور اقوام متحدہ بھی شیطان اعظم امریکہ کا غلام بن کر صرف مذمتی قرارداد جمع کرکے بیٹھا ہوا ہے ہمکو امید ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان ہوش کے ناخن لیتے ہوئے آج بھی وقت  رہتے  فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں متحد ہو جائیں اور ظالم جابر اسرائیل کو نیست و نابود کر دیں واضع ہو کہ اگر ابھی بھی نہیں جا گے تو بہت ممکن ہے کہ جلد ہی امریکہ اور اس کے پٹھو یکے بعد دیگرے چن چن کر مسلم ممالک کو قبرستان میں تبدیل کرد یں گے پھر غلامی برادشت کرنے کے سواۓ کچھ بھی متبادل مسلم ممالک کے پاس نہ ہو گآ ابھی بھی وقت ہے آواز بلند کرو* لا الٰہ الا اللہ*محمد الرسول اللہ اہل ایمان پر لازم ہے ایمان اور امت مسلمہ کو بچانے کے لئے ظلم کے خلاف متحد ہو جائیں اگر با وقار زندگی چاہتے ہو تو اٹھو اور اللہ کی تکبیر بلند كرو ظالم تکبر کی آواز سے ہی تھر تھر کانپنے لگے گا بس ایک بار ظالم اور جابر کو للکارو تو سہی حقیقت میں تمہارا کھلا اور چھپا ہوا دشمن خد ہی ہلاک ہو جائیگا!
 فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اگر ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں تو کم از کم اپنے فلسطینی بھائیوں کے غم میں شریک ہوکر اظہار محبت تو پیش کرسکتے ہیں ان کے لئے دعا کرسکتے ہیں اس سلسلے میں رضا اکیڈمی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام دیا ہے کہ وہ قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی و فلسطینی بھائیوں کی حمایت و مدد کیلئے عید الفطر کو سادگی سے منائیں ! مذکورہ تنظیم کے سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ جس درد ناک و کربناک حالات سے ہمارے فلسطینی بھائ گزر رہے ہیں وہ بڑی تکلیف دہ ہے ایسے ایسے مناظر دیکھنے کو آرہے ہیں جو امت مسلمہ کے دل و جگر کو چھلنی کر رہے ہیں لہذا ایسے حالات میں ہم کس طرح سے  خوشیاں تقسیم کریں اور پھر ہم مسرتوں کا اظہار کریں مومن تو ہوتا ہی ہے کہ ایک بھائی کو  مصیبت پہنچے تو دوسرا مومن بھائی تڑپ اٹھے لہذا ہم اس احساس کے ساتھ عید الفطر کو سادگی سے منائیں آپ نے مزید کہا کہ فلسطین کے حق میں جس طرح سے مسلم ممالک کو میدان میں آنا چاہیے تھا ویسا نہیں ہوا بلکہ کچھ تو کھل کر صہیونی ریاست کی حمایت میں نظر آرہے ہیں جو پوری امت کیلئے شرم کا باعث ہے ۔
حضرت نوری صاحب نے کہا کہ پندرہ ہزار سے زائد بچوں کی شہادت  اور قبلہ اول پر خاموش سودا کرنے والے یہ مسلم حکمران رب قدیر کو کیا جواب دیں گے  ضرورت ہے کہ وہ فکر آخرت لاتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آئیں آ خر میں قائد محترم خلیفہ تاج الشریعہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ آج ہمیں تمام آسائشیں مل رہی ہیں سحر وافطار میں طرح طرح کے پکوان دستیاب ہیں پر سوچیں  ہمارے فلسطینی بھائیوں کا کیا حال ہوگا جنہیں  نہ پینے کو پانی ہے نہ ہی کھانے کو کھانا ہے نہ ہی رہنے کو چھت 80 فیصد غزہ تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے مزید اسرائیل کے خونی جرائم بڑھتے جارہے ہیں  محسوس ہوتا ہے کہ غاصب اسرائیل اپنے بڑے شیطان کے ساتھ مل کر فلسطین کو راکھ کا ڈھیر بنادے گا اس لئے  مسلم ممالک کو فلسطین کے حق میں سخت اقدامات کئے جانے چاہیے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں  اہل غزہ کیلئے دعا فرمائیں !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے