بیدر۔ 9؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): نوجوان صنعت کار جناب محمد عامرپاشاہ نے عالم اسلام اور خصوصاً اہل بیدر کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اہل ِ اسلام کے لئے عیدالفطر اس وقت آئی ہے جب ہم غزہ کے شہیدوں اور زخمیوں کے لئے مغموم ہیں بلکہ اسرائیل کی جارحیت نے تمام دنیا کوشرمندہ کررکھاہے۔ اللہ تعالیٰ غزہ کے شہیدوں کو جنت کے اونچے مقاما ت سے نوازے اور ان کے اہل وعیال کااے اللہ تو حامی وناصر ہوجا۔ جناب محمد عامر پاشاہ نے عیدکے حوالے سے کہاہے کہ اہل ِ اسلام خصوصاً نوجوان عید کے پیغام کو سمجھیں ۔ ایک راستے سے عیدگاہ جائیں اور دوسرے راستے سے عیدگاہ سے واپس ہوں۔ اپنے مرحومین کویاد کریں ، ان کے لئے دعا کریں۔ غریبوں اور مستحق افراد کو نہ بھولتے ہوئے عیدمنائیں۔ رشتہ داروں سے اپناتعلق مضبوط رکھیں۔اپنے کاروبار کو منصوبہ بندی کے ذریعہ استحکام عطاکریں۔ فضولیات اور فضول خرچوں سے بچیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے روزوں ، نمازوں، تراویح ، اور زکوٰۃ وصدقات کوقبول فرمائے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے