بیدر۔ 13؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): آج 14؍اپریل کو آئین ہند کے معمار ڈاکٹر باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 133ویں جینتی بڑی دھوم دھام سے منائی جائے گی۔ ہرسال کی طرح امسال انتخابات ہونے کے باوجود بھی امبیڈکر جینتی کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہوگا۔ امبیڈکر سرکل ، مہاویر سرکل ، بسویشورسرکل ، نئی کمان ،راؤتعلیم ، کلثوم گلی ، چوبارہ ، گاوان چوک ، مین روڈ وغیرہ پر شام کو امبیڈکر کی قدآدم تصاویر کے ساتھ جلوس نکالاجائے گا۔ یہ جلوس آدھی رات سے زیادہ وقت تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گاندھی گنج کے پاس واقع ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کمان اور اس کے اندرون کے علاقے کو پوری طرح نیلے جھنڈوں سے سجایاگیاہے اور سیرئل بلب لگائے گئے ہیں۔ اسی طرح شہر کے دیگر محلہ جات میں بھی ایسا ہی سماں ہے۔
