ہمناآباد۔ 13 ؍اپریل (محمد جاوید احمد): آج بروز جمعرات ہمنا آ بادعید گاہ میں برادران اسلام کی کثیر تعداد نے نماز عیدالفطر اداکی اور آپس میں بغلگیر ہو کر مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے حافظ عبدالباسط صاحب نے عید گاہ میں نماز پڑھائی اور دعا بھی کی اور عربی خطبہ حافظ عبدالرقیب صاحب نے دیا اس خصوصی موقع پر مفتی تنویر علی نے قرآن کی عظمت اور نسبت کو اپنی تقریر میں پیش کیا اور کہا قرآن سارے عالم کے لئے مشعل راہ ہے جس کی نسبت قرآن سے جڑتی ہے اللہ تعالیٰ اسکی ذات و صفات کو بھی با برکت اور عظمت والی بنا دیتا ہے جیسے عام عربی لوگ جو اونٹوں کے چرواہے تھے وہ قرآن و رسول ﷺ کی نسبت سے صحابہ کہلائے اسی طرح حافظ سید کلیم اللہ نے بھی تقریر کی موصوف نے کہا رمضان غم خواری اور صبر وتحمل والا مہینہ ہے جس کی عطا ہی ہمارے ل? سعادت مندی و خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگی میں عید یعنی خوشیوں اور مغفرت،و بخشش والا دن نصیب کیا انہوں نے کہاصدقئہ فطر کو ادا کریں کیونکہ یہ ہماری عبا دات میں سرزد ہوء خطاؤں سے اسے پاک کرتاہے سارے عالم کے مسلمانوں نے ماہ رمضان میں فرض نمازیں،تراویح، روزہ، زکوٰۃ، صدقات، خیرات دینے کے علاوہ خدمت خلق کرنے میں مصروف رہے جو اللہ کی رضا و خوشنودی کو پانے کی فکر تھی عید الفطر دراصل روزہ داروں کی بخشش و کا میابی کی ضامن ہے ہم تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ فلسطین کے مجاہد مسلمانوں کے حق میں دعا کریں کہ اللہ انکے مسائل کو آسان کرے پھر انکی غیبی نصرت کرے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے وطن عزیز بھارت کو بھی امن و شانتی کا گہوارہ بنا ئے۔ ہمارے لئے دور حاضر میں یہ ضرورت ہے کہ برادران وطن سے بہتر تعلقات بنائیں اور دین و اسلام کی دعوت ان تک پہنچا ئیں جو قرآن کو پڑ ھتے ہوئے اس پر عمل کرے اور اس کا حق ادا کرے تب قرآن بھی اسکے لئے اللہ تعالی سیروزہ جزا حجت کرے گا ۔

اس موقع پر انچارج صدر عیدگاہ کمیٹی محمد افسر میاں نے انتظا مات کو دیگر اراکین کے ساتھ مل کر بخوبی نبھایا۔ اسکے علاوہ مصلیان کے لئے ٹینٹ بھی لگائے گئے اور تمام شرکاء کا خیال رکھتے ہوئے پینے کے ٹھنڈے پانی کا نظم بھی کیاگیا تھا اور سارے شہر میں عیدالفطر کا روح پرور مناظر دیکھنے کوملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے