بیدر۔ 15؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): جنتادل (یس) کے سابق قائد اور حال ہی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے سی ایم فیض نے بتایاکہ وہ ہمناآباد میں سویا پروسسنگ یونٹ قائم کرنے سے متعلق ابتدائی کارروائی میں مصروف ہیں۔ وہ ہمناآباد میں تعلیمی ادارے بھی قائم کریں گے اس کے لئے اراضی کی خریدی عمل میں آئی ہے۔ وہ ہمناآباد میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔
واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراھیم کے فرزند سی ایم فیض نے 2023 کے انتخابات میں ہمناآباد سے جنتادل (یس) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑکرکانگریس کے راج شیکھرپاٹل ہمناآباد کو ہرانے میں اہم رول اداکیاتھا۔ اورہمناآباد سے بی جے پی جیت گئی تھی۔
