بیدر۔ 20؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): حال ہی میں ہبلی کے بی وی بی کالج کیمپس میں بہن نیہا ہیرے مٹھ کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے والے فیاض پر سیاست کرنے کے بجائے ریاستی حکومت سزائے موت دے۔آر پی آئی امبیڈکر پارٹی کے ریاستی صدر مہیش گورنالکر، کرناٹک بھیم سینا کے ریاستی سکریٹری وشنو وردھن والدوڈی اور دلت اتحاد تحریک کے ریاستی صدر پرکاش راون نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ اسی طرح کی اپیل بیدر بی جے پی قائدایشورسنگھ ٹھاکر نے بھی کی ہے۔ جب کہ کل 19؍اپریل کو اے بی وی پی طلبہ تنظیم نے طلبہ وطالبات کے ساتھ ایک احتجاجی ریلی نکال کر ایسا ہی مطالبہ کیاتھا۔
