گلوبل پبلک اسکول، فتح دروازہ، پنسال تعلیم بیدرکے زیراہتمام

بیدر۔ 20؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد اظہر الدین چیرمین گلوبل پبلک اسکول بیدر(دین اور دنیا) کی اطلاع کے بموجب آج 20؍اپریل ہفتہ (Saturday) سے آئندہ 40 دِن تک صبح 9 بجے تادوپہر 1 بجے تک 40 روزہ گرمائی تعلیمی کیمپ کا انعقاد گلوبل پبلک اسکول، نزد فتح دروازہ ، پنسال تعلیم بیدر میں عمل میں آئے گا۔ جس میں عربی تعلیم ، زبانیں (انگریزی ، کنڑا ، ہندی اور اردو) کے علاوہ Fun کی سرگرمیاں ، مصوری ، آرٹ اینڈکرافٹ ، اور دیگر علوم سکھائے جائیں گے۔ زائد تفصیلات کے لئے 9341111576 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

واضح رہے کہ گلوبل پبلک اسکول میں حافظہ سلویٰ صدف بنت مرحوم محمد منصور نے صرف 11 مہینوں میں قرآن پاک حفظ کیاہے۔ سال 2024 کے انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ میں ریاستی سطح پر اسی اسکول کے تین طلبہ محمد معراج الدین ، ظہوریہ نازاور شیخ ذاوش اریب نے بالترتیب پانچواں ، ساتواں اور نواں مقام حاصل کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے