مہراج گنج:المائیٹی پبلک انٹر کالج برجمن گنج کے طلباء نے پچھلے سال کی طرح امسال بھی یوپی بورڈ کے امتحان 2024 میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے پورے ضلع میں اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔آلمائیٹی اسکول کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ انٹرمیڈیٹ میں سوریہ نارائن یادو ولد جگدیش یادو ساکن کرماہا ٹولہ جونربی نے 00.95فیصد نمبر حاصل کر کے ضلع میں 9واں اور اسکول میں پہلا پوزیشن حاصل کیا ہے۔
وہیں شاہد رضا نے 94.6 فیصد نمبر لے کر دوسرا پوزیشن حاصل کیا ہے۔ رجنیش سنگھ 93.4فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرا، راہل نے 93فیصد نمبروں کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا اور شکتی نے 92.8 فیصدنمبرحاصل کر کے پانچواں نمبر پر رام اوتار یادو ولد رمیش یادو ساکن گرام سبھا مٹیہنواں ،ٹولہ گول ساگر نے 49 نمبر لے کر ہائی اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔
پربھات پانڈے اور انیکیت سہانی نے 92.33 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرا، وشال وشوکرما اور آدتیہ کمار نے 91.33 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرا پوزیشن، عبید خان نے 91.16 فیصد نمبروں کے ساتھ چوتھا اور شیوکمار یادو نے 90.83 فیصد نمبروں کے ساتھ پانچواں پوزیشن حاصل کیا۔
اس دوران اسکول منیجر محمود عالم، پرنسپل سنیل کمار اور تمام اساتذہ نے طلبہ کی کامیابی پر اظہار رشک کرتے ہوئے مبارکباد دیا اور طلباء کے والدین اور سرپرستوں نے بھی اپنے بچوں پر فخر کرتے ہوئے اسکول مینیجمنٹ کو مبارکباد بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے