سہارنپور(احمد رضا): عالم دین مفتی محمد ناصر ایوب ندوی نے بتایا ہے کہ سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی بڑے تزک و احتشام کے ساتھ تجربات کی روشنی میں معلم الحجاج حضرت الحاج مولانا بلال احمد مظاہری صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق استاذ جامعہ مظاہرعلوم وقف سہارنپور کے صاحبزادۂ وجانشین مولانا مفتی اقبال احمد مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ دارالعلوم مظفریہ خانقاہ بلالیہ سہارنپور کی زیر قیادت جامعہ کی وسیع وعریض مسجد میں عازمین حج کی سہولت کے لئے دس روزہ تعلیمی و تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا جو آج اختتام پزیر ہوا۔
یہ قابل تعریف کار کر دگی ہے امید ہے کہ اس کیمپ سے اہل اسلام کو کافی سہولیت ہوگی سہی معنوں میں مفتی اقبال احمد نے اس تعلیمی و تربیتی کیمپ میں دروس کی خدمت انجام دے کر سبھی عازمین حج کے لئے سہولت پیدا کردی ہے اس تعلیمی و تربیتی کیمپ میں مفتی اقبال احمد نے قرآن وسنت کی روشنی میں فضائل حج وعمرہ بیان کرتے ہوئے آداب حج وحاضری مدینہ منورہ کا ایسا نقشہ کھینچا کہ حاضرین کو لگا کہ ہم ان مقامات مقدسہ کو گویا اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اس موقعہ پر تلبیہ سمیت بہت سی دعائیں اور صلوۃ وسلام کے صیغے یاد کرائےگئے اور حج کے پانچ دنوں کے ارکان قیام مکہ ومدینہ قیام منی میدان عرفات مزدلفہ جمرات قربانی حلق طواف سعی وغیرہ کے متعلق تفصیل سے عازمین حج کو بتلایا اور سکھلایا مفتی اقبال احمد نے اپنی گفتگو کے دوران بار بار متوجہ کیا کہ جب ہم سیکھے ہوئے طریقہ کے مطابق حج وعمرہ کریں گے تو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور جب ہم سیکھ کر نہیں کریں گے تو مسائل پیش آجائیں گے اس لئے اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں اور اگر کوئی مسئلہ پیش آجائے تو اپنے علماء اور حج کے ماہرین سے ضرور رابطہ کریں کیونکہ حج کا معاملہ بہت نازک ہے سال میں صرف ایک بار ہوتاہے مثال کے طور پر اگر ہم نے طواف زیارت نہیں کیا اور ہم ایسے ہی اپنے وطن واپس آگئے تو آئندہ حج کے ایام میں جب تک اس کی قضا نہیں ہوگی تب تک بیوی حلال نہیں ہوگی اس طرح اور بہت سے مسائل ہیں جن کا معلوم ہونا بہت ضروری ہے !
شرکاء میں کثیر تعداد میں عازمین حج مرد و خواتین نے شرکت کرکے تربیت حاصل کی اور عازمین کے علاوہ مختلف مقامات کے معلمین حج اور دیگر لوگوں کی شرکت بھی رہی مولانا مفتی نہال احمد مظاہری، استاذ مدرسۃ الشیخ محمد زکریا سہارنپور ،حافظ نصیر احمد اسعدی مؤسس مجلس دعوت فکروعمل سہارنپور۔،قاری محمد انور سہارنپوری امام وخطیب مسجد رحیمیہ ڈیفینس کالونی سہارنپور۔مفتی محمد ناصرایوب ندوی رفیق شعبۂ خادم الحجاج فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ، مولانا فہیم احمد مظاہری استاذ مرکز علوم الشریعہ سہارنپور،مولوی قاری محمد اسامہ متعلم جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور،مفتی محمد اسماعیل مظاہری،قاری محمد معروف فرقانی، قاری ذوالفقار،اساتذۂ دارالعلوم مظفریہ اورکے نام قابلِ ذکر ہیں، جبکہ مولوی محمد حذیفہ، قاری ثمال احمد، نسیم بھائی اور ان کے رفقاء نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا!
