ہمناآباد ۔ 3؍مئی (محمدجاوید احمد): طلبہ وطالبات کو تعطیلات ہوچکی ہیں۔ بیدر اور علاقہ کلیان کرناٹک میں گرمیوں میں شادیاں کی جاتی ہیں اسلئے کہ گرمیوں میں طلبہ کے اسکول کو تعطیلات ہوتی ہیں۔ شادیوں کے اس موسم میں سفر کرنے والے مرد سے زیادہ خواتین اور بچے بس اسٹائنڈ پر نظر آرہے ہیں۔ ہمناآباد بس اسٹائنڈپرمسافروں کی اس قدر بھیڑ ہے کہ تل دھرنے کے لئے جگہ نہیں ہے۔ لوگ بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کوترجیح دے رہے ہیں ۔ کئی ایک بسیں نہ ہونے کے سبب ٹمپو اور آٹورکشاسے سفر کررہے ہیں۔ گرمی پورے شباب پر ہے۔ مزید دودن گرمی سے متعلق ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے لیکن عوام ہے کہ ہائی الرٹ کی طرف متوجہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے