حیدرآباد۔ 3؍مئی (سخاوت علی نظامی): ننھی مصورہ مشیرہ رحمت گرمائی تعطیلات کے سبب روزانہ مصوری سے شغل فرمارہی ہیں۔ اور ایک سے اعلیٰ ایک ڈرائنگ کررہی ہیں۔ یہ بات ان کے والد جناب محمد رحمت علی کے ذریعہ ہمارے سامنے آئی ہے۔ہم نے ان سے صاف صاف کہہ دیاکہ آپ مثیرہ رحمت نا می اس ننھی مصورہ کے لئے باضابطہ کینوس پر مصوری سیکھنے کاموقع دیں ۔ ہمارے سبھی احباب ، شعر اء اور ادباء کابھی خیال ہے کہ مثیرہ رحمت کے ہاتھوں میں اللہ نے خوبصورت تصاویر بنانے کاہنر دیاہے۔ یہ ہنرضائع نہیں ہوناچاہیے۔ اس کے علاوہ مثیرہ رحمت جانداروں کی تصاویر بنانے سے بچیں ۔ان کے والد رحمت علی نے وعدہ کیاہے کہ وہ ایساضرورکریں گے۔
