بیدر (محمدیوسف رحیم بیدری): سید تعظیم سویٹ شاپ پر صر ف جلیبی ملتی ہے۔ اور انتہا ئی کم قیمت پر ۔ اس سے قبل یہ بات بھی بیدر کے شہری جانتے ہیں کہ شہر میں کئی ایک حلوا ئیوں کی دوکانیں ہیں جہاں زیادہ قیمت پر مٹھائیاں ملنے کی شکایات عام ہیں۔ مانجرا، مبارک، کرناٹک سویٹ ، گنپتی ، شرما، رادھے کے علاوہ دیگر دوکانوں پرمہنگے مہنگے داموں پر مٹھائیاں ملتی ہیں۔ غریب آدمیوں کی پہنچ ان مٹھائیوں تک نہیں ہے۔مگر شہر کے جنواڑہ روڈ پر سید تعظیم سویٹ شاپ سے کم قیمت پرجلیبی حاصل کی جاسکتی ہے۔ جناب سید تعظیم نے اپنی جلیبی کی قیمت فی کیلو 120 روپئے بتاتے ہوئے کہا کہ گرم گرم جلیبی 12 بجے دن کے بعد حاصل کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ جلیبی کی کوالٹی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ لہٰذا ضرورت مند مذکورہ سویٹ شاپ سے جلیبی خرید سکتے ہیں۔
