تین دن بعد بھی بازیابی نہیں ہوسکی

بیدر۔ 6؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کی نئی کمان دراصل قدیم شہر کی ناک ہے۔اور بہت ہی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔ دن میں کئی کئی دفعہ یہاں ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔ اسی بھیڑبھاڑوالے علاقے سے دِن دہاڑے ایک خاتون نے بچہ چوری کرلیااور آج تین دن بعد بھی اس بچہ کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی ہے۔ کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ پولیس اور عوامی نمائندے انتخابات میں مصروف ہیں ۔اس لئے ڈیڑھ سالہ بچہ کی بازیابی کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔اگر یہ بچہ بھی نیہاہیرے مٹھ کی طرح انتخابی ایشوبن جاتاتو سبھی پارٹیاں اور سیاسی قائدین بچہ کے والد اور والدہ سے مل کر اپناکوئی نہ کوئی تعلق جتاتے نہیں تھکتے تھے۔
تفصیلات کے بموجب 4؍مئی ہفتہ کی صبح 8:30بجے ایک ساڑی پہنی ہوئی خاتون نے نئی کمان میں واقع مانجر اسویٹ ہاؤزکے سامنے سے اُس شخص کا بچہ چوری کرلیاجو خود مانجر اسویٹ ہاوز میں ملازم ہے۔اورچوری کی یہ کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی ہے۔ جس کو شام تک وائرل بھی کردیاگیاتھا لیکن بچے کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی۔ آج پیر (6؍مئی )کی دوپہرکو بچہ کے والد وِکاس نے بتایاکہ ان کاڈیڑھ سالہ بچہ اروندعرف سائی چوری کرلیاگیاہے۔ آج تک میرابچہ مجھے واپس نہیں ملا۔تم لوگ مجھے ذرا سپورٹ کرو۔ اور اگر بچہ مل گیاتو کال کریں۔

بچہ کی والدہ گائتری نے صحافیوں کو بتایاکہ 4؍تاریخ سے میرابچہ گم ہوگیاہے۔ میں نے پولیس میں اس کی شکایت کی ہے۔ کوئی بھی کچھ بھی نہیں کرے ۔ہم گھر میں بہت پریشان ہیں۔ ڈیڑھ سال کامیرادودھ پیتابچہ ہے۔ وہ بات نہیں کرسکتا۔ گھر میں اس کانام سائی ہے۔اروند بولنے سے نہیں دیکھتا۔ سائی بولنے پر ری ایکٹ کرتاہے۔ بہرحال بیدر کے ہر دلعزیز مسلم وزیرجناب رحیم خان جنہیں یہاں کی عوام نے چار دفعہ ووٹ دے کر جتایاہے، کیوں کہ یہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے والد محمود خان الیکٹرک پول نصب کرنے کاکام کرتے تھے،ان ہی محمود خان مرحوم کے فرزند اور ہردلعزیز ایم ایل اے اور وزیر رحیم خان کوچاہیے کہ ان ہی کے اسمبلی حلقہ اور بیدر کے قدیم شہر سے چوری کئے گئے ڈیڑھ سالہ بچہ اروندعرف سائی کی بازیابی کے لئے پولیس سے کہیں ۔ بچہ ایس سی طبقہ سے تعلق رکھتاہے۔ یہ لوگ گونلی کے رہنے والے ہیں جہاں پر مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی سیٹلائٹ کیمپس کی10ایکڑ سے زائد اراضی ہونے کی بات مبینہ طورپر بتا ئی جاتی ہے۔یہ لوگ بیدر شہر کے نئی کمان میں مقیم ہیں۔

اسی طرح ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے کو بھی چاہیے کہ اپنے فرزند ساگر کھنڈرے کے ایم پی انتخابات سے فرصت ملتے ہی ایک ہوٹل میں کام کرنے والے غریب ایس سی نوجوان کے ڈیڑھ سالہ اروندعرف سائی کی بازیابی کے لئے محکمہ جاتی سطح پر کوشش کریں۔ ممکن ہے بچہ مل جائے گامگر بچہ تلاشنے میں جس قدر تاخیرہوگی بچہ کی بازیابی مشکل ہوتی چلی جائے گی۔جس کسی کو بچہ مل جائے وہ بچہ کے چاچا کے فون نمبر 9743439000 پررابطہ کرکے ان تک ان کابھتیجہ پہنچادیں تو مہربانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے