بیدر۔ 7؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): ایم ایل سی اروندکمارارلی نے آج 7؍مئی کی صبح بیدر پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں ووٹ کاسٹ کیا۔ تفصیلات کے بموجب ایم ایل سی ارلی نے ان کی اہلیہ کے ساتھ،AEE اریگیشن دفتر ، کے ایچ بی کالونی بیدر میں واقع بوتھ نمبر 132پہنچ کر اپنے ووٹ کااستعمال کیا۔بعدازاں صحافیوں کوبتایاکہ ووٹ کااستعمال کرنے سے جمہوری نظام کی طاقت اور اس کی بنیادوں کو استحکام نصیب ہوتاہے۔ کوشش تو صدفیصد انتخابات کی کی جانی چاہیے اگر ایسا نہ بھی ہوتب بھی نوجوانوں اور خواتین کوسمجھانے کی ضرورت ہے کہ جمہوری نظام ہندوستان کیلئے ضروری ہے۔ باباصاحب امبیڈکرکا دیاگیاآئین یہاں رہنے والے تمام طبقات کے لوگوں کے لئے کافی ہے۔ ایم ایل سی اروندکمارارلی کے ساتھ سدرشن پال ببلو اور دیگر حامیان موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے