بیدر۔ 7؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدرشہر کے نئی کمان سے ڈیڑھ سال کاایک لڑکا اروندسائی 4؍مئی ہفتہ کو اغواکیاگیاجس کی اطلاع سی سی ٹی وی کیمروں سے یوں ملی کہ کوئی ہری ساڑی پہنی ہوئی خاتون اندرون نئی کمان، نزد مسجد مدینہ سے لے اڑی ہے۔ تین دن تک بھی اس بچے کی کوئی خبر نہیں ملی۔ کل 6؍تاریخ کو اردو اخبارات کے صحافیوں سید یداللہ حسینی ، محمد علیم الدین اور چندایک چینل کے نامہ نگاروں نے اروندسائی کے والدین سے دوبارہ ملاقات کی اور بچہ کے تیسرے دن تک بھی نہ ملنے پر خبر دی اور چینل پر خبریں نشر کیں ۔ اسی طرح چند ایک صحافیوں کی اطلاع پر ایم ایل سی اروندکمارارلی نے محکمہ پولیس بیدر کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرتے ہوئے اروندسائی کے حصول میں دلچسپی لی۔ جس کانتیجہ چوتھے دن کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

صبح کے اولین اوقات ہی میں پتہ چلاکہ ڈیڑھ سالہ اروندسائی پٹن چیرو (تلنگانہ) کے ایک مہیلا پولیس اسٹیشن میں اغواکرنے والی خاتون کے ساتھ موجودہے۔تلنگانہ پولیس نے اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کررکھاہے۔ لوگ باگ تلنگانہ محکمہ پولیس کی اس کامیابی پر خوش ہیں لیکن چندایک افراد اردو اخبارات اورچینل کے سرا س کامیاب بازیابی کاسہراباندھ رہے ہیں۔خود ایم ایل سی اروندارلی کی دلچسپی بھی قابل مبارک باد ہے۔

اروندسائی کے چچا انل نے ہمیں فون کرکے ان تمام لوگوں کاشکریہ اداکیاجنہوں نے ان کے بھتیجہ کی بازیابی میں دلچسپی دکھائی۔ اروند سائی کے والد وکاس اور گائتری بھی ان کے فرزند کی بازیابی پر خوش ہیں۔ جس وقت فون پر بات ہوئی وہ لوگ تلنگانہ ریاست کے پٹن چیرو کے مہیلا پولیس اسٹیشن میں اپنے بچہ کوحاصل کرنے کے لئے موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے