سہارنپور(احمد رضا): ریاست اتر پردیش کی معروف ملی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور ثقافتی تنظیم رضوان لائبریری سوسائٹی کے جنرل سکریٹری مفتی محمد خبیر ندوی علیگ مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور ملی تشخص کی حفاظت کیلئے آئندہ 8 ، 9 اور 10 مئی یعنی کہ بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن تین روزہ دورہ پر کاس گنج، علی گڑھ اور نئی دہلی میں خصوصی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے غار حراء کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری جوش پیدا کرنے اور ملی تشخص کی حفاظت کے لئے معزز شخصیتوں سے بھی ذاتی طور پر رابطہ قائم کریں گے!
قابل احترام مفتی محمد خبیر ندوی کے پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح ترتیب دی گئی ھے کہ بدھ کو کاس گنج میں فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنؤ یوپی کے رُکن جناب محمد طارق صدیقی صاحب کی سربراہی میں صبح 11 بجے سے 1 بجے تک ایک مقامی اسکول میں "تعلیمی بیداری” پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوکر وہاں تعلیمی بیداری مہم تقریب سے خطاب کریں گے، نیز اسی دن، رات میں دیار حبیب الرحمن خان شیروانی "حبیب گنج ضلع علی گڑھ” میں ھائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ اعزازی تقریب میں، امتیازی نمبروں سے کامیاب طلباء وطالبات کو اعزاز سے نواز کر ان کے سنہرے مستقبل کے موضوع پر خطاب کریں گے، جب کہ 9/مئ کو قصبہ چھرہ علی گڑھ کے مدرسہ عربیہ قاسم العلوم میں تعلیمی سال نو کے آغاز کے موقع پر منعقد ہونے والے افتتاحی اجلاس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے تقریر فرمائیں گے،
اس کے بعد 10/مئی کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوپن اسکول (NIOS.MHRD) کے صدر مقام نوئیڈا میں "اقلیتی طبقات میں تعلیم کو کیسے عام کیا جائے” کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں مدارسِ اسلامیہ دینیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہار خیال کریں گے، اور اسی شام کو ستیہ گرہ ایکسپریس سے اپنے وطن تمبور ضلع سیتاپور واپسی کریں گے!
