سہارنپور ( احمد رضا): ہم سبھی کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ آج خانوادہ ستاری کا ایک اور چشم و چراغ *حافظ قرآن* بن گیا جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے اسکو اللہ رب العزت کا قرب حاصل ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے یہاں قرآن کریم حفظ کرنیوالوں اور قرآن کریم پڑھنے والے افراد کی بہت قدر اور احترامِ ہے ، حضرت الحاج حافظ جمیل احمد نانکوی کے صاحب زادہ الحاج شفیق الرحمن صاحب کے چھوٹے بیٹے عزیزم حسیب الرحمان سلمہ حافظ قرآن بن گئے اس موقع پر ایک خوبصورت مجلس کا انعقاد *جامعہ فیضِ ستاریہ* کی مسجد میمونہ میں ہوا جسکی صدارت ولئ کامل عارف باللہ حضرت الحاج حافظ جمیل احمد نانکوی نے فرمائی۔
حضرت کے بڑے صاحب زادے الحاج فضل الرحمان نانکوی چھوٹے صاحب زادے مولانا عتیق الرحمن صاحب نے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع حضرت کے نبیرہ مولانا مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی نانکوی ناظم جامعۃ الشیخ عبد السّتار نانکہ گندیوڈہ نے حفظ کلام الٰہی پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
حافظ قران کی عظمت و اہمیت اُسکا مقام و مرتبہ اسلام کی نظر میں اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا *خيركم من تعلم القران وعلمه* تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قران کریم سیکھے اور سکھائے، حافظ قران کی عظمت اس کی شان اللہ تبارک و تعالی کے نزدیک بڑی ارفع و اعلی ہے، اپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند صحابہ کے درمیان موجود تھے اپ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے کچھ خاص بندے ہوتے ہیں اپ کی ارشاد پر صحابہ کرام تجسس و تعجب سے سوال کرنے لگے یا رسول اللہ وہ کون لوگ ہیں؟ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ قران کریم کے محافظ ہیں وہ حافظ قران ہے یہی لوگ اہل اللہ اور خاصان خدا ہیں, ابنِ ماجہ)

نسبت بڑی چیز ہے حافظ قران کی نسبت اللہ سے جڑ گئی اللہ تبارک و تعالی نے اپنے 99 نام میں سے ایک نام *حافظ* ان حفاظ کرام کو عطا کیا یہ ہی ان کی شان اور عظمت کے لیے کافی ہے!
انا نحن نزلنا الذكر وانا له لحافظون، قران کریم کی اس ایت کے معنی و تفاسیر میں علماء کرام کے مختلف اقوال ہیں، اللہ تعالی نے اس وعدے کی افاء کے لئے چار قسم کے حضرات کو متعین کیا!
۱. وہ حفاظ کرام جو قران کریم کے الفاظ کو اپنے سینے میں اس طرح محفوظ رکھتے ہیں کہ ایک ایت تو کیا ایک حرف اور نقطہ میں بھی تقدم و تاخر نہیں ہو سکتا۔اس طرح اللہ تعالی نے قران کریم کی تحریف لفظی سے قران کی حفاظت فرمائی !
۲. دوسرے وہ حضرات اکابرین جو قران کریم کے معنی و مطالب کو احادیث نبویہ کی مدد سے لوگوں تک اس کی تعلیم و تعلم کو جاری رکھتے ہیں اور تحریف معنوی سے محفوظ رکھتے ہیں!
۳. تیسرے وہ صوفیاء عظام ہے کہ جو قران کریم کی روحانیت و نورانیت سے قوم و ملت کی رہنمائی فرماتے ہیں!
گویا اللہ تبارک و تعالی ہر طریقے سے اس قران کریم کی حفاظت امت مسلمہ کے ان اکابرین علماء حفاظ کرام اور ائمہ حضرات کے ذریعے 1400 سال سے اس کی حفاظت فرما رہے ہیں،
یہی وجہ ہے کہ قران کریم اج تک اپنی اصل حالت پر باقی ہے اور انشاءاللہ تا قیامت باقی رہے گا،شاعر نے کہا
ہے قول محمد قول خدا فرمان نہ بدلا جائے گا
بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قران نہ بدلا جائے گا
قران کریم کو مٹانے کے لیے اس کو بدلنے کے لیے دشمنان اسلام نے ہر طرح کے ہتھکنڈے ازمائیں، ہر طرح کی کوششیں اور سازشیں رچی لیکن ان کی تمام سازشیں ناکام و نا مُراد ہوئی۔ اور جب تک اکابرین حفاظ کی جماعت موجود ہے تب تک قران کریم بھی زندہ و پابندا رہے گا انشاءاللہ،
قران کی ایتوں کو بھلایا نہ جا سکا
جو رب نے لکھ دیا وہ مٹایا نہ جائے جا سکا
صدیوں سے چل رہی ہے تعصب کی اندھیاں
لیکن کلام حق اج بھی مٹایا نہ جا سکا
وہ والدین حشر کے دن ہوں گے تاجدار
جن کا دلارہ حافظ قرآن ہو گیا
مولانا رضوان قاسمی نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اخیر میں صدر گرامی قدر حافظ جمیل احمد نانکوی کی پر سوز دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔ الحاج شفیق الرحمن صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مجلس میں الجمیل ٹور اینڈ ٹریولس کے چئیرمین مفتی ضیاء الرحمن قاسمی ظہیر احمد ضمیر احمد مولانا ہارون مولانا حسیب مولانا احسان حافظ فداء الرحمن حافظ مجیب الرحمٰن حافظ نظیر کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی !
