بیدر۔ 24؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): 17 جون کو بیدر تعلقہ کے کولار (کے) پنچایت کے تحت بک چوڑی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 2 لاکھ مالیت کے 2 بیل ہلاک ہوگئے۔
یہ بیل غریب کسان چن بسپا کی زندگی کاآسراتھے۔گرام پنچایت صدر پرشانت شرگار نے ذاتی طور پر10000 روپے اورگرام پنچایت کی جانب سے 15000 روپے کا تعاون کیا۔ اس وقت پنچایت کے سابق صدر گنیش ریڈی، گرام پنچایت ممبران روی کمار برادار اور وجے کمار بھاوی کٹی موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ جناب گوپی تانڈلے نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے