نوراللہ خان

اسکو صرف سنئے اور پڑھئے نہیں بلکہ عملی زندگی میں بھی اسے اپنائیئے۔ہم بطور خاص تعلیم میں پیچھے ہیں مگر اردو میڈیم سے بھی اب نئے اور اعلی قسم کےکورسز متعارف ہوچکے ہیں۔ مولانا آزاد کے نام پر بنی یونیورسٹی “ مانو” نے جہالت سے آزادی کا بیڑہ اٹھایا ہےتاکہ ملت کا بیڑہ اب ساحل تک بآسانی پہونچ سکے۔

ایک بار کسی نے بطور مزاح کہاتھا کہ میں اردو سے MBBS کررہاہوں اور جب پوچھا گیا تو بولے کہ بی یو ایم ایس کررہاہوں۔

اب اردو میڈیم اور بطورخاص فارغین مدارس کیلئے برج کورس کی طرح مانومیں بھی مواقع ہیں۔ خبر ملی ہے کہ بار کونسل نے اردو میڈیم سے وکالت کی اجازت دے دی ہے۔

بڑی خوشی ہے کہ اگر اردو والے جرح پر آگئے تو مترادفات کا بڑا فائدہ ہوگا۔ اور بہت کامیاب وکیل میدان میں نظر آئیں گے۔

درج ذیل لنک سے فائدہ اٹھائیں اور مانوکے ماس کمیو نیکیشن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد فریاد کے ساتھ اشرف بستوی ( چیف ایڈیٹر، ایشیا ٹائمز) کے خصوصی انٹرویو کو سماعت کریں۔

انٹرویو کا لنک حاضر خدمت ہے:

https://www.facebook.com/share/v/

jk6SDFMJxEGmgHK1/?mibextid=L0MuaQ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے