کوشامبی: تعلیم ہر قوم کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ دنیا اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ اگر ہم نے تعلیمی میدان میں خاطر خواہ ترقی نہیں کی تو نہ صرف یہ کہ ہم دوسروں سے پیچھے رہ جائیں گے بلکہ شاید ہمارا وجود ہی قائم نہ رہے۔ افسوس کہ ہم آج تک تعلیم کے میدان میں خاطر خواہ کام نہیں کر پائے ۔ اسی مقصد کے تحت  ایم ایس او(MSO) کوشامبی یونٹ اترپردیش کی طرف سے مورخہ 7 جولائی 2024 / کو منجھن پور کوشامبی میں ایک عظیم الشان تعلیم بیداری کانفرنس اور علماء اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے۔ جس میں خصوصی طور پر شہزادہ امین ملت حضرت سید امان میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی (ڈائریکٹر البرکات ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ) اور خطیب البراہین ماہر علوم وفنون علامہ سید امین القادری صاحب قبلہ مالیگاؤں اسلامک اسکالر SDI) سمیت بہت سے معززین اور اسلامی اسکالرز موجود رہیں گے ۔
کانفرنس کی صدارت حضرت علامہ اقبال احمد حسانی صاحب، قیادت حضرت علامہ مفتی محمد یعقوب دانش القادری صاحب، نظامت حضرت قاری منظر عالم صاحب، تلاوت حضرت قاری ارشد صاحب کریں گے ۔جب کہ نعت رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کے لئے شہنشاہ ترنم جنا سمیر الہ آبادی آ رہے ہیں۔
  پروگرام میں علماء کرام اور اسلامی اسکالرز سامعین سے خطاب کریں گے اور یہ بات حق اور سچ ہے کہ معاشرے میں موجودہ برائیوں کے خاتمے کے لئے تعلیمی بیداری ہونا بہت زیادہ ضروری ہے ۔ واضح ہوکہ تعلیمی بیداری کانفرنس میں ایم ایس او کے کئی قد آور لیڈران بھی مختلف ریریف لارہے ہیں جن میں چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری صاحب اور قومی صدر ڈاکٹر مدثر اشرفی صاحب ہیں۔
لہذا قرب و جوار کے تمامی سنی مسلمانوں سے گذارش ہے کہ اس تعلیمی بیداری کانفرنس میں شرکت کرکے ایم ایس او کے پیغام کو اور اس کے اہم ترین مقاصد کو ہر گھر ہر فرد تک پہنچانے کے لئے اہم رول ادا کریں__

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے