گلبرگہ ۔ 13؍جولائی (راست): کل 12؍جولائی 2024 جمعہ کو محب ِ اردو ، سماجی جہدکار اور وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے سرکاری اردو مدرسہ تاورگیرہ (پرائمری اورہائی اسکول) گلبرگہ شمال پہنچ کر طلبہ وطالبات میں اردو ۔ انگریزی گرامر، کنڑا۔ انگریزی گرامر کی کتابیں تحفتاً تقسیم کیں۔ جن طلبہ کو یہ کتابیں دی گئیں ان میں مدیحہ پنجم، کنیزفاطمہ پنجم، عافیہ بیگم چہارم اور مستان بی ہفتم کے علاوہ وہیں موجود اردو سرکاری ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات میں بھی کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں آ ئی۔ پرائمری اور ہائی اسکول (دونوں) کے میرمعلم اور میرمعلمہ نے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار سے اظہار ِ تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے