(پریس ریلیز) 21/جولائی 2024 بروز اتوار کو مدرسہ عربیہ اسلامیہ ضیاء العلوم محبوب نگر (گدھ مروا) میں ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت فرمائی اور ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے مثبت لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ جس میں اتفاق رائے سے یہ بات طے پائی کہ ہم ہر حال میں اپنے اکابر علماء و مشائخ کے طرز عمل کو اختیار کرتے ہوئے ملک وقوم کی سالمیت ۔ترقی اور بہتری کے لیے اپنے اور اپنے نونہالوں کے دینی و ملی تشخص کی بقا کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔ان شاء اللہ تعالیٰ ۔

اللہ پاک پورے بھارت کے مساجد ومدارس ومکاتب کی حفاظت فرمائے اور ان کا مستقبل روشن کرے آمین ثم آمین یارب العالمین ۔

اخیر میں مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ ضیاء العلوم محبوب نگر کی پرسوز دعاپر اس مجلس کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے