سدھارتھ نگر 29 جولائی (پریس ریلیز): بر صغیر کے مشہور خطیب اور دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ مفتی شکیل احمد سیتاپوری کے وفات پر مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم محبوب نگر گدھ مروا میں ایک تعزیتی نشست ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا سمیع الدین صاحب مفتاحی کے صدارت میں منعقد ہوئی ۔مولانا مفتاحی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ مفتی شکیل احمد سیتاپوری کی وفات پورے ملت اسلامیہ کے لیے عموماً اور علمی حلقوں کے لئے خصوصا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم محبوب نگر گدھ مروا سدھارتھ نگر کے صدر مدرس مولانا نور الاسلام قاسمی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ مفتی شکیل صاحب کے وفات سے مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے۔کیونکہ مولانا جس فکر مندی اور تندہی سے ملت اسلامیہ کی خدمت انجام دیتے رھے تھے اس کی نظیر بہت کم ملتی ہے ۔

مدرسہ ضیاء العلوم کے ناظم تعلیمات حافظ وقاری حبیب الرحمٰن صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ مفتی صاحب کی وفات سے ان کے شاگردوں میں افسردگی بے چینی دیکھی جا رہی ہے ۔اللہ پاک مفتی صاحب کو ان کی خدمات جلیلہ کا بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔اور ان کے درجات کو بلند فرمائے آمین ۔

اس تعزیتی نشست میں الحاج اقبال حسین ۔ماسٹر یعقوب صاحب ،مولانا شمس الدین قاسمی ،حافظ عبد السلام صاحب ،ماسٹر اظہار صاحب ،ماسٹر قمر الدین صاحب ،حافظ مبارک صاحب ،واجد علی ،وارث علی ،غیاث الدین ،شاہ عالم زبیر احمد عبد اللہ اور جملہ طلبہ مدرسہ شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے