(فائل فوٹو: حضرت مولانا مفتی شکیل احمد قاسمی سیتاپوری)

مہراج گنج (نمائندہ): رحمان کلینک آزاد نگر مہراج گنج کے اہتمام سے کل بروز اتوار بعد نماز مغرب ایک تعزیتی نشست کا انعقاد حضرت مولانا ڈاکٹر حفظ الرحمن صاحب ندوی کی صدارت اور مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم محبوب نگر گدھ مروا کی نظامت میں کیا گیا ۔جس میں ملک کے مشہور و معروف عالم دین بے باک خطیب حضرت مولانا مفتی شکیل احمد سیتاپوری استاذ حدیث وتفسیر دارالعلوم الاسلامیہ گاندھی نگر بستی کے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کیا گیا اور مفتی صاحب مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور ترقئ درجات کی دعائیں کی گئیں ۔

ڈاکٹر حفظ الرحمان صاحب ندوی

ڈاکٹر حفظ الرحمان صاحب ندوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مولانا سیتاپوری وسیع المطالعہ، عمدہ خطیب اور شگفتہ طرز تحریر کے حامل ادیب تھے ۔

مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی نے حضرت مفتی شکیل صاحب کے دیگر اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کیا ۔اخیر میں ڈاکٹر حفظ الرحمان صاحب کی دعا پر اس نشست کا اختتام ہوا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے