الحمد للہ آج مدرسہ عربیہ اسلامیہ مطلع العلوم اودت پور نعمت پور مہراج گنج میں 15/ اگست 2024 یوم آزادی کے موقع پر مدرسے کے احاطے کے اندر انتہائی پر مسرت انداز میں جشن یوم آزادی منایا گیا ۔۔۔
ادارے کے مہتمم حضرت مولانا نثار احمد صاحب نے یومِ آزادی کے موقع پر طلبہ و طالبات و علاقے کے لوگوں سے خصوصی خطاب کیا۔ حضرت مولانا نے اپنے خطاب کے اندر مجاہدین آزادی کا ذکر کیا اور عوام سے اس بات کی گذارش کی کہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اپنے بچوں کو ہر حال میں تعلیم دلائیں، پروگرام کے اندر عتیق احمد ثاقبی، ماسٹر عثمان احمد صاحب، ماسٹر کیلاش ناتھ اور دیگر علاقے کے لوگ شریک رہے ۔۔۔۔۔
