یوم آزادی کے موقع پر ہر گھر میں ترنگا لہرائیں: آشیش سنگھ

  •   سڑکیں یوم آزادی کے نعروں سے گونج اٹھیں۔
  •  اساتذہ اور طلباء کثیر تعداد میں رہے موجود۔ 

سنت کبیر نگر(ظفیر علی کرخی /محمد رضوان ندوی):  ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر امیت کمار سنگھ کی ہدایات کے مطابق یوم آزادی سے ایک دن قبل بدھ کو بلاک ریسورس سنٹر سے بلاک ہیڈ کوارٹر تک ایک ہزار میٹر ترنگا مارچ کا انعقاد بلاک ایجوکیشن آفیسر آشیش کمار سنگھ نے کیا۔بی ڈی او وجے سنگھ، اے ڈی او پنچایت دیپ سریواستو اور ہیلتھ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش چندر اور اشیش سنگھ کی قیادت میں پیدل مارچ کیا۔ جس میں جونیئر ہائی اسکول سمریاوان، پرائمری اسکول سمریاوان، کستوربا گاندھی گرلز اسکول اور کمپوزٹ اسکول مہواری کے اسکاؤٹس سمیت سینکڑوں طلباء اور اساتذہ شامل تھے۔ بی آر سی سے بلاک ہیڈ کوارٹر تک ترنگا جھنڈوں کے ساتھ اس ترنگا مارچ میں شامل افراد نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھے۔ اس طویل، شاندار اور پرکشش ترنگا یاترا کو دیکھنے کے لیے سڑک کے کنارے پر بھیڑ جمع ہوگئی۔ بچوں کی ستائش کی اور ترنگا پیدل مارچ میں بھی حصہ لیا۔

جونیئر ہائی اسکول سمر یا واں میں اختتام پر بلاک ایجوکیشن آفیسر آشیش کمار سنگھ نے کہا کہ 78 واں یوم آزادی ہر اسکول میں پرکشش انداز میں منایا جانا چاہیے، یہ ایک شاندار تہوار ہے جو مجاہدین آزادی کے اتحادی طاقت، اور قربانی کو یاد دلاتا ہے۔

سبھی اسکولوں میں ریلی نکالنے کے بعد اسکولوں میں ثقافتی، صفائی، شجرکاری، کھیل، مباحثہ، مضمون نویسی وغیرہ کے پروگرام منعقد کیے جائیں۔

اس موقع پر ظفیر علی کرخی، محمد اعظم، ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ ماسٹر منوج کمار انیل، آنند پرکاش، سرویش پرتاپ سنگھ، اسرارالحق، رام نہور، زبیر احمد، عرفان خان، رمیش چند، سہیل احمد، سرجن گونڈ، شمع۔ عزیز خان، رنکی سریواستو، کانتا شرما، سشیل شرما، مبارک حسین، سروری خاتون، ہمانشو پانڈے، خورشید جہاں، کرن چودھری، طیبہ خاتون، نزہت بتول، بشریٰ عمر، کمو بیگم وغیرہ اساتذہ، شکشا مترس اور اساتذہ موجود تھے۔ بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کرکے ترنگا یاترا کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے