سہارنپور(احمد رضا): کمشنری کی فعال سوشل تنظیم پرچم نے اپنے کیمپس میں منایا جشن آزادی اس موقعے پر پرچم کشائی کی رسمِ مشترکہ طور پر سابق پرنسپل جنتا انٹر کالج امبہٹہ چاند ستپال سینی، سابق استاد ایس ڈی انٹر کالج سریش اگروال، سابق لیکچرر بجوریہ انٹر کالج پون رانا، پرچم تنظیم کی ڈائریکٹر قدسیہ انجم ، فرزانہ شیخ اور پارشد اظہار منصوری کے ذریعے کی ادا کی گئی اس کے بعد بڑے مہذب اندازِ میں لڑکیوں نے ثقافتی پروگرام پیش کر سبھی مہمانوں کی داد تحسین حاصل کی ہونہار بیٹی سنا مجید عمدہ تقریر کی تو صوفیا سنا ضمیر اور زمیر نےنغمہ "او دیش میرے” پر خوبصورت ڈانس پیش کیا ضمیر نے بھی”اے وطن میرے وطن ” گیت گاکر خوب داد حاصل کی اس موقع پر بولتے ہوئے سبھی مہمانوں نے کہا کہ ہمیں جشن آزادی کے مبارک موقعے پر اُن شہداء کو یاد رکھنا چا ہئے کہ جنہوں نے دیش کے لئے اپنی جان اور مال کی قربانیاں دی اور ہمکو ازادی دلائی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے ثقافتی اور سماجی اقدار کی ہر صورت حفاظت کرنے میں اپنا بلند کردار نبھانا چاہیے ہم پر بھی لازم ہے کہ ہمکو بھی اپنے فرائض یاد رکھنے چاہئے اور ملک کی ترقی میں شریک ہونے کے لئے اپنی کوششیں کرنی چاہیے۔
پرچم کی ڈائریکٹر قدسیہ انجم نے کہا کہ اس سال یوم ازادی کا تھیم ترقی یافتہ ہندوستان رکھا گیا ہے۔ اس تھیم کا مقصد ازادی کے 100 سال مکمل ہونے پر بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے نظامت کے فرائض يسرا صدیقی نے ادا کیے بشرا پروین فرزانہ شیخ نصرت پروین اقسا، زکیہ فضا فلک روزی نبیا علماء وغیرہ موجود رہیں ثقافتی پروگرام پیش کرنے والے بچوں کو انعام سے نوازا گیا اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی !
