ہمناآباد 18 اگست ( محمد جاوید احمد): سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر تامل ناڈو کے پیرمبور سے شروع ہوئی ‘راجیو گاندھی سدبھاونا جیوتی یاترا’ کا آج سابق وزیر جناب راج شیکھر بی پاٹل نے ہمناآباد قصبہ میں استقبال کیا، جیوتی حاصل کی اور انہیں الوداع کیا۔ راجیو گاندھی کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکا نگریس پارٹی قائدین دیکھے گئے۔
اس موقع پر راجیو گاندھی جیوتی یاترا کمیٹی ریاستی صدر آر دورائی، ڈی سی سی بینک کے نائب صدر شری ابھیشیک آر پاٹل، کلبرگی یادگیرا دودھ یونین کے ڈائرکٹر مسٹر ریوناسیدپا وی پاٹل، بلاک کانگریس صدر مسٹر افسرمیاں، سابق ضلع پنچایت نائب صدر مسٹر لکشمن راؤ بُڑلا، صدر یووا کانگریس مسٹر امیش جمگی، ملکارجن مہیندرکمار، سریش وی گھانگرے، خواتین یونٹ، NSUY، کانگریس پارٹی کی فرنٹ لائن یونٹ کے قائدین، کارکنان، میڈیا کےساتھی دوست موجود تھے۔
